کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کر کے مسجد کے پیش امام کے ساتھ اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر چند دن قبل بلدیہ میں مسجد کے پیش امام سے موبائل فون چھینا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم شہباز عرف خائستہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی