i پاکستان

کراچی، ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری،مقدہ درجتازترین

November 27, 2024

کراچی میں ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق کار ایس ایس پی خیرپور کے زیر استعمال تھی، ڈرائیور گاڑی لے کر کورنگی گودام چورنگی پر واقع سی پی ایل سی کے دفتر آیا تھا جس کے بعد سرکاری کار چوری ہوگئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکاری کار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ادھر کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں گودام سیچوری کیاسپیئرپارٹس برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی