i پاکستان

کراچی، عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر گرفتارتازترین

October 01, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے عمریکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنیکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ پہلی کارروائی میں عمریکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی