i پاکستان

کراچی، علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس، حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بریتازترین

October 21, 2024

ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں۔ملیر کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدلات نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی