i پاکستان

کراچی: 6 سالہ بچی کے ریپ کے الزام میں 15 سالہ گھریلو ملازم گرفتارتازترین

October 15, 2022

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک بنگلے میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کرنے والے نوعمر لڑکے کو مبینہ طور پر اپنے مالک کی 6 سالہ بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ واقعہ کے وقت بچی کی والدہ گھر پر نہیں تھیں، بچی کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 15 سالہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے روز گھر کا مالک باہر گیا ہوا تھا اور خاندان کے دیگر افراد اپنے کام میں مصروف تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی