i پاکستان

کراچی ، 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذتازترین

December 27, 2024

کراچی میں سال نو کے موقع پر پرغل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذکردی گئی ۔شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔ 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔خیال رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونے والے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی