i پاکستان

کراچی، 23 سالہ لڑکی سے سوتیلے باپ کی زیادتیتازترین

August 08, 2023

کورنگی چکرا گوٹھ میں 23 سال کی لڑکی کو سوتیلے باپ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ قریبی تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ دوسری جانب طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی