کمشنر کراچی حسن نقوی نے 2 ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی