i پاکستان

کراچی 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر حقیقی آزادی کا اعلان کریگا، اسد عمرتازترین

January 11, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلے مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی 15جنوری کو رجیم چینج سازش کے کرداروں اور مصنوعی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی