i پاکستان

کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، 8 کی حالت نازکتازترین

May 04, 2023

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 187 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی