i پاکستان

کورونا وائرس سے مزید 3مریض جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 0.62فیصد ریکارڈتازترین

October 19, 2022

ملک بھر میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید تین مریض دم توڑ گئے،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8ہزار 815ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے،این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 45مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی