i پاکستان

کورونا کی چھٹی لہر سے مزید ایک مریض دم توڑ گیاتازترین

December 09, 2022

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سے مزید ایک مریض لقمہ اجل بن گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 442 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک افراد جاں بحق ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی