i پاکستان

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئےتازترین

September 05, 2022

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادادہ صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 735 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق 119 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی