i پاکستان

کورونا کے مزید 16 کیسز مثبت ، 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این آئی ایچتازترین

February 08, 2023

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 700کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 700 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی