i پاکستان

کورونا کے مزید 13کیسز مثبت، 11مریضوں کی حالت تشویشناکتازترین

February 07, 2023

عالمی وبا کرونا وائرس کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 ہزار 406کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی