i پاکستان

کوریج پر پابندی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایتتازترین

March 30, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کیس میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں پیشی کی کوریج پر عائد پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مصدقہ دستاویزات نا ہونے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو آرڈر کی مصدقہ کاپیز منسلک کرنے اور اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر لگانے کی ہدایت کی۔پیمرا نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی