رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا ہے کہ کورٹ مارشل میں (ن) لیگ سیاست کیوں کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی لسٹ مانگ رہی ہے، گزشتہ دوماہ سے حکومت بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات کی لسٹ عدالت کو نہیں دے رہی۔اظہرصدیق نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ان کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں، حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی