i پاکستان

کورٹ فیس کے ریٹس کم کرنے پر اتفاقتازترین

August 20, 2024

کورٹ فیس کے ریٹس پر کمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کورٹ فیس کے مقرر کردہ ریٹس پر بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی۔ اجلاس میں وکلا برادری اور عوام الناس کے تحفظات کے پیش نظر کورٹ فیس کے ریٹس کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے کورٹ فیس کے ریٹس کم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ فیس کو کم کر کے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی