i پاکستان

قومی اسمبلی نے اراکین کے اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے سپیشل کمیٹی بنا دی، تحریک متفقہ طور پر منظورتازترین

June 22, 2023

قومی اسمبلی نے اراکین کے اسلحہ لائسنس بنانے کے لیے سپیشل کمیٹی بنا دی اس حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تحریک پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ جس طرح حکومت ہمارے ساتھ کررہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں ۔وزارت داخلہ ہمارے اسلحہ لائسنس نہیں بنارہی یے اس پر ہم احتجاج کریں گے ہمارے ذاتی لائسنس نہیں بن رہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم احتجاج کریں گے ۔انہوں نے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی ۔ایوان نے تحریک منظور کرتے ہوئے سپیشل کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس بنادی کمیٹی میں غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، محسن داوڑ اور شاہ زین بگٹی شامل ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی