قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی( آج) ملک میں غیر معیاری تیل کی سپلائی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات 26 ستمبر سے چار بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر سات میں چیئرمین سید مصطفی محمود کی صدارت میں منعقد ہوگا۔چیئرمین اوگرا اور ایم ڈی پی ایس او اس حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی