i پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس( کل) ہوگا، اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گےتازترین

July 29, 2024

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کل بدھ 31 جولائی کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس کی صدارت حنا ربانی کھر کریں گی۔سیکرٹری خارجہ کمیٹی کو امریکہ چین بھارت افغانستان اور ایران کے ساتھ دو طرفہ اور سٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی