قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے آج پشاور میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کا جائزہ لے گی۔ زیلی کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات 26 ستمبر ریلوے آفس پشاور میں چیئرمین رمیش لال کی صدارت میں منعقد ہوگا وسیم قادر احمد سلیم صدیقی اور ذوالفقار علی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اجلاس میں پشاور میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی