قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت آج قیمتی پتھروں اور نوادرات کی برآمدات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو)دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس کی کمیٹی روم نمبر سات میں چیئرمین محمد عاطف کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں قیمتی پتھروں اور نوادات کی برآمدات کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی