پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہقومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ میں نہ ہوتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔ایک انٹرویو میں سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کی 3 نشستیں ن لیگ کو دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں جو اپیلیں دائر کیں ان پر کہا گیا الیکشن ٹریبونلز میں جائیں، جبکہ ن لیگ کے بندوں کو کہا گیا آئیں آپ کا فیصلہ ہم کر دیتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ میں نہ ہوتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی