i پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس ، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی ترمیم کثرت رائے سے مستردتازترین

August 06, 2024

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پیش کردہ ترمیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئی ۔ منگل کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے صاحبزاد صبغت اللہ نے ترمیم پیش کردی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سنی اتحاد کونسل رکن کے ترمیم کی مخالفت کی، رکن اسمبلی صبغت اللہ کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔ علی محمد خان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کی، وزیر قانون نے علی محمد خان کی ترمیم کی بھی مخالفت کی جس کے بعد علی محمد خان کی ترمیم بھی کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی