i پاکستان

قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا،عمران خانتازترین

February 03, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا، ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 10ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی