i پاکستان

قوم دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہتازترین

July 26, 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی