i پاکستان

کوہلو،پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل دھماکا اور راکٹ حملہتازترین

April 24, 2024

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ بدھ کو ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں ری پولنگ ہو ئی جہاں نسا پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو میں بدھ کو علی الصبح نسا روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی