i پاکستان

کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے، سہولیات فراہم کرینگے، بیرسٹر سیفتازترین

October 08, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کرے تو اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، یقین ہے پی ٹی آئی کے مقابلے میں ایک چوتہائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام آباد اور موٹروے پر کنٹینر کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی