i پاکستان

کوئٹہ، سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکملتازترین

April 13, 2023

گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ہرک ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے پل سے آزمائشی ٹرین کو گزارا گیا، ٹرین سروس کا آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں ہرک ریلوے پل گزشتہ سال سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔پل متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل رہی جبکہ ریلوے کی جانب سے ٹرین سروس مچھ سے چلائی جاتی رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی