بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ، اس دوران سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان میں پیر سے، بدھ تک سوگ منایاجائے گا اور سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے ہفتے کو ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں 26 افراد شہید اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی صورتحال کی پیش نظرکوئٹہ سے چارروز کیلئے ٹرین آپریشن روکنیکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ میں تعاون کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی