یٹلائٹ ٹاون کے علاقے چالو باوڑی میں دستی بم حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چالو باوڑی چوک کیقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے، یہ دھماکہ پولیس موبائل وین کے قریب ہوا تاہم دھماکے سے پولیس وین محفوظ رہی۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے، گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی