i پاکستان

کوٹ رادھا کشن، چرچ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتارتازترین

January 06, 2026

کوٹ رادھا کشن میں فیروز دین تاک میموریل چرچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔قصور پولیس کے مطابق فیروز دین تاک میموریل چرچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کا مقدمہ چرچ گھنیکے کے انچارج طارق مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق انچارج طارق مسیح نے بتایا کہ کل صبح 4 بجیچرچ عبادت کے لئے کھولا تو مین دروازیکی جالیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، مقدس کتابیں پھاڑ کر نیچے گرائی ہوئی تھیں،کراس مروڑا ہوا تھا جبکہ چرچ میں سانڈ سسٹم وغیرہ کو بھی توڑا گیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے، 6 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کوٹ رادھا کشن کا رہائشی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او محمد عیسی خان نے کہا کہ اقلیتیوں کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی