i پاکستان

قلعہ سیف اللہ ، ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ،بال بال بچ گئیں، حملہ آور فرار ہوگئےتازترین

October 03, 2024

قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ عملے سمیت محفوظ رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈی سی کے اسکواڈ کی گاڑی پر تین گولیاں لگیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حملے میں ڈی سی شیرانی ثنا ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی کے اسکواڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی