i پاکستان

کہیں نہ کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ بھی انٹرینٹ سست ہونے کی وجہ ہے، وزیر آئی ٹی امین الحقتازترین

August 22, 2024

وفاقی وزیر و چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ انٹرنیٹ کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بھی سست ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا، انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور انٹرنیٹ کہیں نا کہیں فائر وال یا ویب مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے بھی سست ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ٹیلی کام سیکٹرمیں تقریبا 30 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جب کہ گھر سے کام کرنے والے فری لانسرز اور کال سینٹر کے نقصانات کے تخمیہ لگایا جارہا ہے۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ سست روی سے پہلے آگاہ کردیتی تو یہ مسئلہ نہ ہوتا، امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی