i پاکستان

کیڈٹ کالج پلندری کے ایڈمن آفیسر عمران قاسم کی کرپشن بے نقاب کرنے والا ملازمت سے برخاستتازترین

September 05, 2024

پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری نے پی ٹی انسٹریکٹر زرمین خان کو ایڈمن آفیسر عمران قاسم کی کرپشن بے نقاب کرنے پر کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسٹریکٹر زرمین خان نے گزشتہ ماہ 2 لاکھ کا ناقص اور غیر معیاری سپورٹس کے سامان ساڑھے 6 لاکھ میں خریدنے پر اپنی تشویش کا اظہار اور نشان دہی کی ۔اور معاملہ ایڈجوٹنٹ کے علم لایا جنہوں نے سامان چیک کر کے تصدیق کی کہ سامان واقعی غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیمانڈ کے مطابق بھی نہیں ہے ۔ مگر معاملہ جب پرنسپل کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے ایڈمن آفیسر عمران قاسم سے رابطہ کرنے کا کہا ۔ عمران قاسم نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کے لیے دبا ڈالا ، انکار پر پرنسپل اور ایڈمن آفیسر عمران قاسم نے ملازمت سے برخاست کرنے کی دھمکی دی کہ اسے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ درخواست کے مندرجات کے مطابق اسپورٹس سامان کی خریداری ایڈجوٹنٹ (جو حاضر سروس کیپٹن ہوتا ہے ) کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ ایڈمن کی ۔ مزید یہ کہ عمران قاسم ان دونوں شدید بیمار اور صاحب فراش ہونے کے ساتھ ساتھ چھٹی پر تھا ۔ مگر آپریشن کے زخموں کے باوجود 10 گھنٹے کا مسلسل سفر کر کے سیالکوٹ گیا ۔ کیوں کہ اس نے 4 لاکھ سے زائد کی دیہاڑی لگانی تھی۔ عمران قاسم مجھے خاموش نہ رہنے کی پاداشت میں اپنے دوست ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کے ذریعے سے اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پی ٹی انسٹریکٹر زرمین خان نے ہمراہ بیان حلفی وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اسے تحفظ دیا جائے ، جبکہ کالج کے دیگر ملازمین کو ایڈمن آفیسر عمران قاسم کے شر سے بچایا جائے ۔اگر اسے کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو پرنسپل اور ایڈمن آفیسر عمران قاسم زمہ دار ہو گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی