i پاکستان

خراب موسم، کویت ائیرپورٹ پر 2 دن سے پھنسے پاکستانی شدید مشکلات کا شکارتازترین

April 18, 2024

موسم کی خرابی کی وجہ سے دو دن سے کویت ائیر پورٹ پرپھنسے 50 سے زائد پاکستانی مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مسافر کے مطابق پاکستانی مسافر عمرہ ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ائیرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا لیکن پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کیلئے سفر کررہے تھے، دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں سے اچھا برتا نہیں کیا۔ مسافر نے مزید بتایا کہ 2 دن میں صرف 2 مرتبہ کھانا دیا گیا اور آخری مرتبہ کل رات کھانا دیا تھا، کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان حکومت سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی