گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی