ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پرسماعت کی،پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا،ملزمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ حسن شاہ کے پاس پراپرٹی کا کام کرتی تھی،اسی نے خلیل الرحمان قمرکو بلوانیکا کہا اور تاوان لیا،وہ مجھے اورخلیل الرحمان قمرکو ننکانہ لے کرگئے،بینک سے ملزم حسن شاہ نے رقم نکلوائی۔ پولیس کی درخواست پرعدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، 28جولائی کو ملزمہ کو دوبارہ پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی