انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمان قمرکو ہنی ٹریپ کرنیکا مقدمہ میں گرفتارملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت چھ اگست تک ملتوی کردی۔ ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر نے انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے روبرو پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ انہیں کل ہی علم ہوا ہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت دائرکردی ہے لہذا انہیں وکیل مقررکرنے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت مدعی خلیل الرحمان قمرکی جانب سے وکیل مقررکر نے کیلئے مہلت کی استدعا پرملتوی کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی