i پاکستان

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتویتازترین

January 08, 2025

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اوراغوا برائے تاوان کیس میں آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی،دوران سماعت آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا،مدعی خلیل الرحمان قمر اور ان کے دوست عبدالحفیظ بطور گواہ پیش ہوئے،دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس میں چھ شریک ملزمان نے ابھی تک وکلا کی خدمات حاصل نہیں کیں،ملزمان کے پاس وکیل نہ ہونے پر شہادت قلمبند نہ ہو سکی،عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیشی کیلئے پابند کردیاہے۔ شیرگل قریشی ایڈووکیٹ ملزم رفیق کے سرکاری خرچ پر وکیل مقررہوگئے کیونکہ ملزم رفیق نے مالی حالات خراب ہونے پر امداد مانگی تھی،خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی