i پاکستان

خیر پور ناتھن شاہ ، ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم،4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقتازترین

June 15, 2024

خیر پور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹرک کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار لوڈر رکشہ سواروں کا تعلق شکارپور کے گاں پیر بخش کھوسو سے ہے، زائرین درگاہ سے واپس شکارپور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی