i پاکستان

خیبرتختہ بیگ چوکی حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا ، پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاکتازترین

July 01, 2024

خیبر تختہ بیگ چوکی حملے میں شہید پولیس اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ معززین و شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ڈی پی اونے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شرپسند عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرلیا جائے گاہ علاقے کے امن اور عوام کی خفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی