i پاکستان

خیبرپختونخوا،صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس، بجٹ 2024-25 پر تفصیلی غورتازترین

May 10, 2024

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ 2024-2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گلی اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا، عوام کی قوت خرید بڑھانا اصل ترقی ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہدایت دی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صنعتکاری کیفروغ کو اولین ترجیح دی جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صنعتکاروں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہے ہیں، زرعی منصوبوں کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، کسان دوست پالیسی سے 12 ارب روپے پارکو کے بجائے صوبیکے عوام کو ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی