i پاکستان

خیبرپختونخوا،مالی مشکلات کے باوجود وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہتازترین

August 02, 2024

مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے وزرا کی تنخواہوں،الانسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا پر بھی نظر کرم کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود بھی وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاس سبسڈی دی جائے گی، وزرا کو ہاوس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دیگر اضلاع کے وزرا،مشیر اور معاونین خصوصی کی مراعات بڑھائی گئی تھیں، وزرا ،مشیر اور معاونین خصوصی کیلئے 2 لاکھ ہاس رینٹ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی