i پاکستان

خیبرپختونخوا،بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہتازترین

September 03, 2024

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوروں کے ساتھ بھتہ دینے والوں کے خلاف نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ، بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنزلیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاع ہے ، بھتہ دینے والوں کا ڈیٹا مرتب کرکے سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی کی جائے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی سرحد پار سے کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، پوائنٹ آف کنٹیکٹ ٹریس کرنے کیلئے وفاق سے تیسری بار رابطے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے، فیصلوں کے باوجود وفاق نے بھتہ خوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل نہیں دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی