i پاکستان

خیبرپختونخوا، شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحقتازترین

April 29, 2024

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق 10افراد میں 6مرد، 2خواتین اور 2بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5مرد، 2خواتین اور7بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیوار، چھتیں، آسمانی بجلی گرنے سے 56گھروں کو نقصان پہنچا ،51گھروں کوجزوی، 5کو مکمل نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نقصان باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئرمالاکنڈ، لکی مروت میں ہوا، کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیراپر، بونیر،چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بارش سے متاثرہ اضلاع میں بند شاہراہوں کو کھولا جا رہا ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع 1700پر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی