i پاکستان

خیبرپختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئیتازترین

July 06, 2024

خیبرپختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ سے بھیجے گئے 90 ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 جعلی نکلے اور صرف 5 ڈرائیونگ لائسنس اصل قرار دیے گئے جس کا تحریری جواب ہانگ کانگ بھجوادیا گیا ہے۔ دستاویز ات کے مطابق ہانگ کانگ نے 90 ڈرائیونگ لائسنس کی فہرست تصدیق کے لیے بھیجی تھی جس کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تو 90 میں سے 85 ڈرائیونگ لائسنسز کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہانگ کانگ سے 90 اور آسٹریلیا سے متعددجعلی لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو معاملے کی چھان بین کی ہدایت کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی