خیبرپختونخوا پولیس نے قبضہ مافیا کی پروفائلنگ کا عمل شروع کر دیا اور قبضہ کرنیوالے گروہوں کی فہرستیں تیار کرلیں۔ پشاور کی کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی رپورٹ کے مطابق زمینوں پر قبضہ کرنیوالیگروہوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی، شہر میں 6 مختلف گروہ قبضہ مافیا میں سرگرم ہیں۔سی سی پی او ترجمان کا کہنا ہے کہ ان گروہوں میں 67 افراد سرگرم پائے گئے ہیں، سرگرم افراد سے متعلق مزید معلومات پر کام جاری ہے، قبضہ مافیا منظم اور آرگنائز طریقے سے کام کر رہے ہیں۔سی سی پی او ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کہیں غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو کارروائی ہوگی، پروفائلنگ ورک مکمل ہونے کے بعد بڑے کریک ڈائون کی تیاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی