i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری گھروں اور گاڑیوں پر قبضے کا انکشاف ، وزیراعلی کی فوری اور سخت اقدامات کی ہدایتتازترین

January 03, 2026

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نیپشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کے انکشاف پر فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریٹائرڈ ہونیوالے یا خیبرپختونخوا سے تبادلہ پانے والے سرکاری ملازمین سے سرکاری رہائش گاہیں فوری خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں، مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ سرکاری رہائش گاہیں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کا بھی جائزہ لیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز کی نشاندہی کی جائے جن میں شوہر اور بیوی کو الگ الگ سرکاری گھر الاٹ کیے گئے ہوں جبکہ پشاور میں ذاتی گھر رکھنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے والوں سے بھی سرکاری گھر واپس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو گزشتہ دس سالوں کے دوران خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، بعض سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ یا تبادلوں کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی